16 جون 2010 - 19:30

ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے ایک بار پھر ایران کیخلاف نئی پابندیوں کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے کہا کہ ہمیں پہلے ایران کے متنازعہ جوہری مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہئے اور ہمیں یہاں پر اس مسئلے کے حل کیلئے سفارتکاری کی ضرورت ہے

 انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایران کیخلاف کوئی بھی قدم دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات ترکی کے وزیراعظم نے ایک ایسے وقت میں کہی جب جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل ترکی کے دورے پر ہیں

 ایران اور ترکی کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں اور ترکی نے اس سے قبل بھی ایران کیخلاف پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔

.......

152/